میڈرڈ (آئی این پی ) سیاحت پر خرچ کرنے میں کونسا ملک پہلے نمبر پر آگیا ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے , چینی سیاحوں نے گذشتہ سال کے دور ان غیر ممالک میں بارہ فیصد زیاد ہ رقوم خرچ کیں ۔ اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق 2016ء میں چین نے عالمی سیاحت پر 2015ء کے مقابلے میں گیارہ ارب ڈالر زیادہ خرچ کئے ،
خرچ کی جانیوالی کل رقم 261 امریکی ڈالر تھی ، 2012ء سے اب تک سیاحت پر زیادہ رقوم خرچ کرنیوالے ملکوں میں چین پہلا نمبر پر رہا،2004ء سے اب تک چینی سیاحوں کی تعداد میں دوہندسی اضافہ ہو چکا ہے، چینی سیاح عام طورپر جاپان ، جمہوریہ کوریا اور تھائی لینڈ کا سفر کرتے ہیں تا ہم امریکہ اور یورپ کے بعض ملکوں میں بھی جاتے ہیں ، 2016ء میں چینی سیاحوں کی تعداد امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر رہی ۔