جمعہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2024 

’’تیسری عالمی جنگ کا خطرہ‘‘

datetime 9  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں امریکی کارروائی کے بعد روس اورامریکہ کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی بڑھ گئی ہے جیکہ روس نے امریکہ کے ساتھ جنگی معاہدے کو بھی ختم کردیا ہے ۔ ایسی صورتحال کے پیش نظر مشرقی یورپ کی سرحد پر امریکا اور روس پہلے ہی ایک دوسرے پر بندوقیں تانے کھڑے تھے کہ

صورتحال کو مزید سنگین بناتے ہوئے اب جرمنی بھی اس آگ میں کود گیا ہے اور اپنے سینکڑوں فوجیوں کو بالٹک ریجن میں روسی سرحد کے ساتھ تعینات کرنا شروع کردیا ہے۔ یس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو افواج کا 500فوجیوں پر مشتمل تازہ دم دستہ لتھوانیا کی سرحد پر تعینات کیا جارہا ہے، جس میں جرمنی کے 450 اور بیلجیئم و نیدر لینڈز کے 50 فوجی شامل ہیں۔ نیٹو کی جانب سے روسی سرحد پر فوجیوں کی تعیناتی کو دفاعی حکمت عملی قرار دیا جارہا ہے تاہم دوسری جانب روس اس پیش رفت کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اپنی افواج اوربھاری اسلحہ کو سرحدوں کی جانب حرکت دے رہا ہے۔جرمن دستے کے کمانڈر کرسٹوف ہوبر کا کہنا تھا کہ ان کے فوجیوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران سخت ترین ٹریننگ کی ہے اور اب وہ کسی ”بڑی کارروائی“ کے لئے تیار ہیں۔ ان کے اس بیان نے روس اور نیٹو ممالک کے درمیان خوفناک جنگ کے خطرات کو مزید گہرا کر دیاہے۔ دفاعی تجزیہ

کاروں کا کہناہے کہ نیٹو کمانڈر کی جانب سے ”بڑی کاروائی“ کے الفاظ کا استعمال یقینا ایک بڑی جنگ کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کی 122 بٹالین انفینٹری کے جوانوں کے ساتھ 26 لیپرڈ2- ٹینک اور 170 آرمرڈ وہیکلز بھی لتھوانیا روانہ کئے گئے ہیں۔ یہ افواج اور ٹینک روسی

شہر کالنگراڈ سے 100کلومیٹر دوری پر تعینات کئے جائیں گے۔ نیٹو کی جانب سے گزشتہ چند ماہ کے دوران روسی سرحد پر واقع مشرقی یورپ کی ریاستوں اسٹونیا، لیٹویا، لتھوانیا اور پولینڈ میں افواج کی تعیناتی کا سلسلہ متواتر جاری ہے۔ نیٹو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرحد کے دوسرے پار روس بھی جنگ

کی بھرپور تیاریاں کررہا ہے۔ حال ہی میں سامنے آنے والی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ روس نے اپنے اسکانڈر ایٹمی میزائل بھی مشرقی یورپ کی سرحد کے قریب نصب کردئیے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں امریکہ بھی جنگی مشقوں کے نام پر روسی سرحد کے قریب ساڑھے چار ہزار فوجی اور تقریباً 3ہزار بھاری ہتھیار تعینات کرچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…