تہران(آئی این پی )ایران کے جنوبی علاقے میں ساحل سے اچانک بلند سونامی لہر ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور17 زخمی ہوگئے جبکہ 5 افراد لا پتہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ا یران کے جنوبی علاقے میں ساحل سے اچانک بلند سونامی لہر ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک اور17 زخمی ہوگئے ۔بتایا جاتا
ہے کہ طاقتور سونامی کی لہر گزشتہ صبح جنوبی ایران میں دیار کے ساحلی علاقے سے ٹکرائی ، جس کے بعد شدید بارش اور تیز ہواوں نے سمندر میں صورتحال کو اور خراب کیا۔بلند لہروں کے باعث سمندری پانی رہائشی علاقے میں داخل ہو گیا،سڑکیں اور مکانات زیر آب گئے، ریسکیو اہلکاروں نے دس افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔