جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

وائٹ ہائوس میں مشکوک شخص کے داخلے نے سپر پاور کی سکیورٹی کا پول کھول دیا

datetime 13  مارچ‬‮  2017 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ذرائع ابلاغ نے مطابق گذشتہ روز پولیس نے وائٹ ہاؤس سے ایک مشکوک شخص کو اس وقت حراست میں لیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنے دفتر میں موجود تھے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایک مشتبہ شخص کووائٹ ہاؤس میں

داخلے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ٹی وی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایک مشکوک اور غیر متعلقہ شخص اپنی کمر پر بیگ اٹھائے وائٹ ہاؤس کی گیلریمیں داخل ہوا۔ اس موقع پر موجود خفیہ پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دفتر میں موجود تھے۔خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کے گرد لگائی گئی حفاظتی دیوار کو سیکیورٹی کے حوالے سے غیر محفوظ قرار دیا جاتا ہے۔ ماضی میں بھی اس دیوار کو پھلانگ کر لوگ اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ ستمبر 2014ء کو ایک مخبوط الحواس سابق فوجی اہلکار چاقو لہراتا ہوا وائیٹ ہاؤس کے اندر پھلانگنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ امریکی عدالت نے وائٹ ہائوس میں نقب لگا کر داخل ہونے والے شخص کو 10 سال قید کی سزا سنا دی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے بیگ پہنے شخص کو وائٹ ہائوس داخل ہونے پر دروازے کے قریب ہی گرفتار کرلیا تھا جسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے 10 سال قید کی سزا سنا ئی گئی ۔مذکورہ شخص کی شناخت کیلیفورنیا کے 26 سالہ رہائشی جناتھن ٹران کے طور پر کی گئی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…