ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دہشت گردی کے خلاف جنگ ،ایران نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

datetime 21  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران ( آئی این پی ) ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ فوجی اور انٹیلی جنس تعاون کی خواہش ظاہر کردی ۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے تہران میں ایرانی وزیردفاع بریگیڈئیر جنرل حسین دہقان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر ایرانی وزیر دفاع بریگیڈئیر جنرل حسین دہقان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوجی اور انٹیلی جنس تعاون کے لئے بھی تیار ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے میں زیادہ فعال کردار ادا کر سکتا ہے ۔ ایران اور پاکستان کی سیکیورٹی لازم و ملزوم ہے ۔ ایران کی پاکستان کے ساتھ فوجی اور دفاعی تعاون میں اضافے کے لئے کوئی حدود نہیں ہیں ۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے ۔ سرتاج عزیز نے امید ظاہر کی کہ دونوں مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان فوجی وفود کے تبادلے اور ان کی مسلح افواج کے درمیان تعاون سے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…