بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

لندن کے مسلمان میئر ٹرمپ کے خلاف ڈٹ گئے ۔۔ ایسا اعلان کرد یاکہ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 21  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہریوں کےاحتجاج کے بعد لندن کے میئر صاد ق خان نےبھی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی مخالفت کردی۔تفصیلات کےمطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے

میئرصادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےبرطانیہ کے دورے کیمخالفت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورت حال میں امریکی صدر کا برطانیہ میںشاندار استقبال نہیں ہونا چاہیے۔صادق خان نےایک انٹرویو کے دوران کہاکہ وہ امریکہ اور اس کے شہریوں سے محبت کرتے ہیں لیکن امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن اور بالخصوص سات مسلم اکثریتی ممالک کے سے متعلق ظالمانہ پالیسیاں شرمناک ہیں۔خیال رہےکہ برطانوی پارلیمنٹ میں آج امریکی صدر کےدورہ برطانیہ کےحوالے سے بات چیت کیےجانےکا امکان ہے۔اس سےقبل رواں ماہ برطانوی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی تجویز رد کی تھی،یہ فیصلہ دارالعوام کے اسپیکر سمیت متعدد اراکین کی مخالفت کے باعث کیا گیاتھا۔یاد رہےکہ گزشتہ دنوں برطانوی پارلیمنٹ کےاسپیکر نے ٹرمپ کو دورہ برطانیہ کے دوران ایوان سے خطاب کی اجازت دینے سے انکار کردیاتھا۔واضح رہےکہ گزشتہ ماہ امریکی صدرٹرمپ کو برطانیہ آنے سے روکنے کی پٹیشن پرلاکھوں برطانوی شہریوں نےدستخط کیے تھےاورحکومت سے مطالبہ کیاتھاکہ ڈونلڈٹرمپ کو برطانیہ آنے کی اجازت نہ دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…