ماسکو (آئی این پی)روسی حکومت نے ایران کو جدید میزائلوں کی فراہمی مکمل کر لی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کو جدید ایس 300 میزائلوں کی ترسیل گزشتہ سال مکمل کردی گئی ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی تاس نے ایران میں تعینات
روسی سفیر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کی جانب سے تہران کو ایس 300 میزائلوں کی فراہمی 2016میں مکمل کر لی گئی ہے ۔روسی سفیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک ایران کو بھاری پانی کے بدلے میں افزودہ شدہ یورینیم فراہم کرے گا۔