بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

’’مولانا اظہر مسعود پر پابندی‘‘ چین نے امریکہ کو کیا منہ توڑ جواب دیدیا

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) چین نے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کے خلاف پابندی کے ایک اور اقدام کی مخالفت کردی ہے۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق مسعود اظہر پر ہندوستان میں متعدد دہشت گردی کے حملوں کا الزام لگایا جاتا ہے جس میں گذشتہ سال ہونے والا پٹھان کورٹ حملہ بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ اقدام ایسے موقع پر سامنے

آیا ہے جب کچھ ہفتے قبل ہی دسمبر میں چین نے بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے مطالبے کی مخالفت کی تھی۔بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق ‘مذکورہ پیش رفت سے واقف ہیں اور اس معاملے پر چینی حکام سے بات چیت کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے مستقل کوشش جاری ہیں کہ کسی بھی طرح مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا جائے، جہاں اس معاملے پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے متعدد رکن ممالک سے بات چیت جاری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین مستقل اس معاملے میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو ناکام بنا رہا ہے، تاہم بھارتی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے چینی حکام کا کہنا تھا کہ وہ مذکورہ مسئلے پر صرف ‘ خصوصی، معروضی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے مخالفت کا ‘اقدام6 ماہ کیلئے ہے اور اس میں مزید 3 ماہ کی توسیع ممکن ہے، اس دوران یہ اقدام ‘بلاک یا ‘روکنےکی صورت میں تبدیل ہوسکتا ہے، جو تجویز کے اختتام کی صورت میں ہی ہوسکتا ہے۔اقوام متحدہ کی پابندی کی فہرست میں شامل کیے

جانے کے بعد مسعود اظہر پر پاکستان سمیت دیگر ممالک میں سفر کی پابندی لگ جائے گی جبکہ ان کے اثاثے منجمد ہوسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ چین، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی انسداد دہشت گردی کی 15 رکنی کمیٹی کا وہ واحد رکن ہے جس نے مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کیلئے بھارتی مطالبے کی مخالفت کی ہے۔بھارتی میڈیا کے اس دعوے پر چینی حکام کا کہنا تھا کہ ‘چین کی جانب سے اقوام متحدہ کی پابندی کمیٹی میں اختیار کیا جانے والا متعلقہ برتاؤ اور اقدام، کمیٹی کی انضباطی کارروائی کا حصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…