پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ایران بپھر گیا، امریکہ کو خبر دار کر دیا

datetime 5  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات اور دہشت گردی کی پشت پناہی جاری رکھنے کے الزام میں ایرانی اداروں اور شخصیات پر پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ تہران بھی امریکا کی اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا۔ تہران نے خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی وقت امریکی شخصیات اور اداروں کو بلیک لسٹ کرسکتا ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی کی پر نشر

 

کیے گئے وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے ایرانی شخصیات اور اداروں کو بلیک لسٹ کیے جانے پر تہران امریکیوں کو ویسا ہی جواب دے گا۔ امریکا کو مناسب جواب دینے کے لیے کوئی بھی قدم اٹھایا جاسکتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندیوں کا اعلان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران جوابی کارروائی کے طور پر امریکی کمپنیوں اور اداروں پر پابندیاں عاید کرسکتا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ان کے پاس بھی دہشت گردی کی ملوث امریکی اداروں اور شخصیات کی ایک فہرست موجود ہے جن پر تہران کی جانب سے پابندیاں عاید کی جاسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…