اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک)ممکنہ امریکی حملے اور دبائو کو کم کرنے کیلئے ایران کا بھرپورفوجی طاقت کا مظاہرہ ۔تفصیلات کے مطابق ایرانی میزائل تجربے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کر دیں تھیں جس کے جواب میں ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھی امریکیوں پر پابندیاں عائد کرے گا
بلکہ ایرانی انقلابی گارڈ نے اعلان کیا کہ ہفتے کو تہران اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کے لیے فوجی مشقیں کرے گا۔ اس حوالے سے ایران نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا سگنل بھی دیدیا ہے۔ جنگی مشقیں ہفتے کے روز منعقد ہونگی جس میں نئے میزائل اور جدید ریڈار سسٹم کا تجربات شامل ہونگے، یہ اعلان تہران کی جانب سے اُس وقت سامنا آیا ہے جب وائٹ ہاوس کی جانب سے13افراد اور12کمپنیوں پر جمعہ کے روز پابندی عائد کی تھی۔انقلابی گارڈنے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ فوجی مشقیں امریکی پابندیوں کا جواب ہے کہ ہم ایسے کسی اقدا م کو قبول نہیں کرتے۔