بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی بحیرہ چین پر بیجنگ اور امریکا کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔چین کے فوجی حکام نے کہاہے کہ ٹرمپ دور میں امریکا سے جنگ محض نعرہ نہیں رہا بلکہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن نے جنوبی بحیرہ چین پر امریکا کے موقف کا جواب اپنی ویب سائٹ پر دیا۔ ایک مضمون کی شکل میں دیئے گئے
ردعمل میں چین کے فوجی حکام نے کہاکہ امریکا کی نئی انتظامیہ کا متنازع جزائر اور جنوی بحیرہ چین سے متعلق یہی رویہ رہا تو امریکا سے جنگ ناگزیر ہے۔ جنگ کا ذمہ دار چین نہیں خود ٹرمپ انتظامیہ ہوگی۔ فوجی حکام نے چینی حکومت کو مشورہ دیا کہ جزیرہ نما کوریا کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے اور جنوبی بحیرہ چین کے جزائر میں بھاری ہتھیار نصب کئے جائیں۔