پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

بھارتی یوم جمہوریہ پردبئی کے برج خلیفہ پرترنگالہرادیاگیا

datetime 25  جنوری‬‮  2017 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اورمتحدہ عرب امارات میں نئے تعلقات کاآغازہوتے ہی دونوں ممالک نے اپنے رنگ دکھاناشروع کردیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزیواے ای کے ولی عہدبھارت کے دورے پرپہنچے ہیں اوردونوں ممالک کے درمیان دفاع سمیت کئی معاہدوں پردستخط ہوئے ہیں اورمتحدہ عرب امارات کے سربراہ بھارتی یوم جمہوریہ پرمختلف تقریبات میں مہمان خصوصی بھی ہونگے

دوسری طرف بھارت سے دوستی کی نئی پینگیں بڑھانے پردبئی کی دنیابھرمیں معروف بلندترین عمارت برج خلیفہ پربھارتی یوم جمہوریہ کی وجہ سے اس پربھارتی پرچم کولہرادیاگیاہے جس پرکئی ممالک کے شہریوں نے امارات حکومت کےاس کام پرحیرانگی کااظہارکیاہے ۔قبل ازیں یو اے ای کے ولی عہد زید النہیان ایک بڑے وزارتی اور کاروباری وفد کے ہمراہ بھارت پہنچے ہیں جہاں وہ نریندر مودی کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کریں گے ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کا ایجنڈا سر فہرست ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارت میں تاریخی 75 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباََ 78 کھرب روپے بنتی ہے۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات میں ایک جامع سٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر بھی دستخط ہوںگےعلاوہ ازیں دونوں فریقین دفاعی اور بحری نقل و حمل پر معاہدوں پر دستخط کریں گے۔اماراتی وزارت خارجہ کے حکام نے تصدیق کی UAE ایک دفاعی پارٹنر کے لئے تلاش کر رہا ہے اور دورے کے دوران بھارت کا اسلحہ، بکتر بند گاڑیوںاور طیاروں کی مشترکہ پیداوار کو دیکھنے کے لئے پیش کرے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر اتوار 16 اگست 2016کو ابوظہبی پہنچے تھے۔ گزشتہ 34 برس کے دوران یو اے ای کا دورہ کرنے والے وہ پہلے بھارتی وزیراعظم تھے۔متحدہ عرب امارات میں 2.6 ملین بھارتی شہری رہتے ہیں۔یہ تعداد نہ صرف سات ریاستوں کے اتحاد پر مشتمل اس ملک کی مقامی آبادی سے زائد بنتی ہے بلکہ اس ملک کی مجموعی آبادی کا تقریباً ایک تہائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…