ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

دبئی جانا ہے تو اب پہلے ایک کام کرنا ضروری ہوگا،نئے قانون پرعملدرآمد شروع

datetime 20  جنوری‬‮  2017 |

دبئی (آئی این پی)دبئی حکام نے ویزہ کی تجدید کا عمل بھی ہیلتھ انشورنس کے ساتھ منسلک کر دیا جس کا آغاز یکم جنوری سے کیا جا چکا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی حکام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اب ہیلتھ انشورنس کے بغیر ویزے کا حصول ناممکن ہے، ویزہ کے متمنی افراد کو اب اس کے حصول سے پہلے اپنی ہیلتھ انشورنس کروانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے جس پر یکم جنوری 2017ء سے عملدرآمد شروع ہے۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں ہیلتھ فنڈنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر الیوسف کا کہنا ہے کہ دبئی میں رہائش پذیر کسی بھی شخص کو ہیلتھ انشورنس کے بغیر نہ تو نیا ویزہ جاری کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے ویزے کی تجدید ہو سکے گی۔ اب جو لوگ نیا ویزہ لینا چاہتے ہیں یا پہلے سے وہاں رہنے والے حضرات اپنے ویزے میں توسیع کروانا چاہتے ہیں تو انہیں درخواست کے ساتھ میڈیکل انشورنس سرٹیفکیٹ پیش کرنا ضروری ہوگا۔ دبئی آنے والے افراد ویزہ کے لیے درخواست دینے کے لیے کسی بھی کمپنی سے میڈیکل انشورنس کروا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…