اتوار‬‮ ، 01 جون‬‮ 2025 

8ہزار افغانیوں کو ملک سے نکال دیا گیا ‎

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آئی این پی )ایران نے ایک ہفتے کے دوران 8 ہزار افغان پناہ گزین بے دخل کردیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی چند ایام کے دوران ایران نے اپنے ہاں عارضی طور پر مقیم 8 ہزار افغان پناہ گزینوں کو ملک سے بے دخل کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں افغان پناہ گزینوں کی موجودہ حالات میں ملک بدری باعث تشویش ہے کیونکہ واپس اپنے ملک میں جانے والے پناہ گزینوں کے پاس اقتصادی اورمعاشی وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھی اپنے ہاں قیام پذیر غیرقانونی افغان پناہ گزینوں کی بے دخلی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ پاکستان کی جانب سے رواں سال کے ابتدائی چند ایام میں 1650 افغان مہاجرین کو بے دخل کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت پڑوسی ملکوں کی طرف سے بیدخل کردہ اپنے باشندوں کی آباد کاری کے لیے عملی طور پرتیار نہیں۔ اس لیے ان پناہ گزینوں کے واپس افغانستان پہنچنے پرانہیں بدترین معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔خیال رہے کہ افغانستان میں گذشتہ کئی عشروں سے جاری خانہ جنگی کے دوران بڑی تعداد میں افغان پناہ گزین ایران اور پاکستان میں پناہ لینے پرمجبور ہوئے تھے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے روز اول سے افغان مہاجرین کے ساتھ مجرمانہ بدسلوکی کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے۔ ایرانی رجیم افغان مہاجرین کے ساتھ نسل پرستانہ سلوک روا رکھے ہوئیہے۔گذشتہ برس ستمبر میں ایرانی ذرائع ابلاغ نے بھی حراست میں لیے گئے افغان مہاجرین کی تصاویر شایع کی تھیں۔ ان تصاویر میں افغان شہریوں کو شیراز شہر میں بھیڑ بکریوں کی طرح تنگ اور تاریک جگہوں میں ٹھونسے دکھایا گیا تھا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…