ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ نے چین سے اہم چیز در آمد کرنا شروع کر دی

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناننگ (آئی این پی) ایک چینی کمپنی نے مچھلی یا گھونگے سمیت چاول نوڈلز امریکہ برآمد کرنا شروع کر دیئے ہیں ، یہ چینیوں کی ایک مرغوب ڈش ہے جو چین کے جنوبی صوبے گوانگ زی زوانگ کے خود مختار علاقے میں گلیوں اور بازاروں میں بڑی مقبول عام ہے ، ایک اور ڈش جو ہن ،میائو اور ڈانگ کوسین’’ لائوسی فین‘‘ ہے جو بانس کے اچار ، خشک شلغم ، تازہ سبزیوں ،مونگ پھلی سے تیار کی جاتی ہے اور بعد ازاں لذیز نوڈلز کے ساتھ پیش کی جاتی ہے ، گوانگ زی کے شہر لیو زو میں لائوسی فین سڑکوں کے کنارے اڈوں پر یا نائٹ مارکیٹوں میں فروخت کی جاتی ہے ۔کمپنی کے مطابق جمعہ کے روز ایسے نوڈلز کے 6لاکھ یوآن مالیت کے 50ہزار پیکٹ بحری راستے سے امریکہ کو بھیجے گئے ، مقبول عام مقامی کوسین کافی عرصہ پہلے بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف ہو ا تھا لیکن سرکاری طورپر معیار کی بعض پیچیدگیوں کے باعث برآمد نہیں ہو سکا تھا ، اب ٹیکنالوجی اور کوالٹی کنٹرول کی صورتحال بہتر ہونے پر لیو زو سے نوڈلز کی یہ ڈشیں بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کی جارہی ہیں اور جانچ پڑتال کے بعد اور کوآرنٹین ایجنسی کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد انہیں گذشتہ سال برآمد کیا گیا تھا تا ہم امریکہ اور کینیڈ کو بھیجی جانیوالی یہ پہلی کھیپ ہے ، لیو زو حکومت کے مطابق تائو بائو میں لائوسی فین نوڈلز کی 5ہزار سے زیادہ دوکانیں ہیں جن پر روزانہ 2لاکھ پیکٹ فروخت ہوتے ہیں ، گذشتہ سال ان نوڈلز کی فروخت سے حکومت کو 1.5ارب یوآن کی آمدنی ہوئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…