ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

’’خبردار۔۔ احتیاط کرو‘‘ چین نے امریکہ کو کھلی دھمکی دید ی ۔۔۔ وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ میں چینی سفیر چوئی ٹیان کائی نے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ قریبی ربط اور تعاون کی امید کا اظہار کرتے ہوئے بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے کے بارے میں بعض امریکی باشندوں کی طرف سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے خبردارکیا ہے ، چینی جرنل ایوان تجارت ۔یوایس اے (سی جی سی سی ) کے سالانہ گالا ڈنر میں شرکت کے دوران نیویارک میں گذشتہ رات خطاب کرتے ہوئے چوئی نے کہا کہ چین غیر متنازعہ ، غیر محاذ آرائی ،باہمی احترام اور مساوی تعاون پر مشتمل واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کی نئی قسم کی تعمیر کا خواہاں ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ ہر کوئی اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ میں ’’ بعض افراد‘‘ کو زیادہ محتاط رہنا چاہئے اور دوسرے عوام کے پانیوں میں ممکنہ تنازعوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے زیادہ ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنا چاہئے ۔چوئی نے ان خیالات کا اظہار امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وزیر خارجہ کیلئے نامز د کئے جانیوالے کی طرف سے بحیرہ چین کے تنازعے کے بارے میں زیادہ سخت زبان استعمال کرنے کے بعد دیا ہے ۔تیل کی سب سے بڑی فرم ایکسل موبل کے سابق چیئرمین اور سی ای او ریکس ٹلرسن نے سینیٹ کی سماعت کے دوران بتایا کہ چین کو بحیرہ جنوبی چین میں جزائر کی تعمیر روک دینی چاہئے اور اسے ان جزائر تک جنہیں چین اپنے علاقے کا اٹوٹ انگ سمجھتا ہے تک رسائی نہ دی جائے ۔دریں اثنا چوئی نے مقابلتاً خوشحال معاشرے کی تعمیر کے چینی خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں چین اور امریکہ کے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ ان زبردست کاموں کی تکمیل کیلئے چین کو مستحکم ، پرامن اور معاون بین الاقوامی ماحول کی ضرورت ہے ، اس بین الاقوامی ماحول کی کنجی امریکہ کے ساتھ تعلقات میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ 1979ء میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے زبردست پیشرفت ہوئی ہے اور اب ہم آنیوالے چند دنوں میں نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ کہیں زیادہ قریبی تعاون اور ربط کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے والے راستے میں رکاوٹیں ہونگی لیکن چین نے مشکلات پر قابو پانے اور امریکہ کے ساتھ مضبوط، زیادہ مستحکم اور زیادہ تعمیری تعلقات قائم کرنے کا عزم کر رکھا ہے کیونکہ یہ دونوں ممالک کی عوام اور یقینا خاص طورپر دنیا کے بنیاد ی مفادات میں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ عالمی برادری کیلئے چین اور امریکہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔سی جی سی سی نے چوئی کو عشائیہ میں’’ چین امریکہ تبادلے کے لئے خیر سگالی سفیر ‘‘ کا ایوارڈ دیا ، عشائیہ میں حکومتی کاروباری برادریوں اور دونوں ممالک کے تھنک ٹینکس کے پانچ سو سے زیادہ افراد نے شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…