پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

سرکاری کیلنڈر سے گاندھی کی تصویر ہٹا کر کس کی تصویر لگا دی گئی ، جان کر یقین نہیں کریں 

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن)انڈیا کی حکومتی صنعتوں میں کام کرنے والے افراد نے سرکاری کیلنڈر پر مہاتما گاندھی کی جگہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر لگانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔کھڈی اور ویلج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کے سٹاف کا کہنا ہے کہ انھیں اس فیصلے سے ‘بہت تکلیف ہوئی ہے۔کے وی آئی سی کا کہنا ہے کہ انھوں نے مودی کی تصاویر کو اس لیے استعمال کیا کیونکہ انڈین وزیرِ اعظم ویلج انڈسٹریز کے بڑے حامی ہیں۔مہاتما گاندھی برصغیر میں برطانوی حکومت کے خلاف بطور احتجاج کاٹن کی بنی ہوئی کھڈی استعمال کیا کرتے تھے۔کے وی آئی سی کا کہنا ہے کہ وہ روایتی طور پر سرکاری کیلنڈروں اور سٹیشنری پر مہماتما گاندھی کی تصاویر استعمال کرتا ہے۔
کیلنڈر میں گاندھی کو شامل نہ کرنے کے فیصلے کی وجہ سے غصہ پیدا ہوا ہے، باوجود اس کے کہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی اور ان کی کبھی بھی جگہ نہیں لے سکتا ہے۔ممبئی میں واقع کے وی آئی سی ہیڈ کوارٹرز میں کچھ ورکرز نے جمعرات کو نئی سٹیشنری کو استعمال کرنے سے انکار کرتے ہوئے خاموش احتجاج کیا۔ان کا مزید کہنا تھا ‘ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ مہاتما گاندھی کو کیلنڈروں اور ڈائریوں میں کیوں جگہ نہیں دے گئی؟ کیا گاندھی کھڈی کی صنعت کے لیے مزید اہمیت نہیں رکھتے۔؟
دوسری جانب کے وی آئی سی نے نئے کیلنڈر کا دفاع کیا ہے جس میں مودی کو گاندھی کی تقلید کرتے ہوئے پرانے زمانے کے پہیے میں روئی کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیشن نے مودی کی تصاویر کو تصاویر کو استعمال کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ ‘کھڈی کے بنے کپڑوں کے سب سے بڑے برینڈ ایمبیسڈر ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…