منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آسمانی عذاب امریکا میں نظام زندگی درہم برہم ، الرٹ جاری

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی مغربی ساحلی ریاستیں نیوادا اور کیلیفورنیا شدید سرمائی طوفان کی زَد میں ہیں، موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کئی جگہ سیلاب آ گیا ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران کئی مقامات پر دو میٹر سے بھی زیادہ برف پڑی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست نیوادا میں گزشتہ ایک عشرے سے زیادہ عرصے کے بعد اتنا سخت سرمائی طوفان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس ریاست کے شمالی علاقوں میں سینکڑوں مکانات خالی کروا لیے گئے ہیں۔شمالی نیوادا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں متعدد مقامات سیلاب کی زَد میں آگئے جبکہ زمینی تودے گرنے کے واقعات بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں بھی امدادی ٹیمیں زمینی تودے گرنے کے بعد بند ہو جانے والے راستوں سے درختوں اور ملبے کو ہٹا رہی ہیں۔ سیئیرا میں پہاڑیوں کی چوٹیوں پر شدید برف باری ہوئی ہے اور ماہرین نے انتباہ کیا کہ اسی علاقے میں مزید ایک طوفان کی آمد آمد ہے۔ چڑھتے پانیوں کے باعث متاثرہ علاقے کی کئی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، رینو میں کئی ایک پْل بھی آمد و رفت کے لیے بند ہیں۔ ایک ایسے صنعتی علاقے کے بھی زیرِ آب آ جانے کا خدشہ ہے، جہاں پچیس ہزار افراد کام کرتے ہیں۔کیلیفورنیا میں، جہاں گزشتہ چھ برسوں سے خشک سالی کا دور دورہ ہے، ان بارشوں کو خوش آئند بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ وہاں تو حکام کا کہنا یہ ہے کہ وہ بارش کے ہر قطرے کا خیر مقدم کریں گے اور یہ کہ زیرِ زمین آبی ذخائر کو بھرنے کے لیے ابھی ایسے متعدد بڑے طوفان درکار ہوں گے۔ان مسلسل شدید بارشوں کے نتیجے میں کیلیفورنیا کے متعدد دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ اس امریکی ریاست کے حکام کسی بھی بڑے سیلاب سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے چوکنا ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…