قندھار(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے شہرقندھارمیں ایک گیسٹ ہائوس میں اس وقت2دھماکے ہوئے جب متحدہ عرب امارات کے سفیرگورنرقندھارسے ملاقات کررہے تھے اوران دھماکوں کی وجہ سے گورنرقندھارشدید زخمی ہوگئے
۔افغان میڈیاکے مطابق یکے بعد دیگرے دودھماکوں کی وجہ سے علاقے میں ہلچل مچ گئی اورسکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔حکام کے مطابق ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے ۔