جموں (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی تیسری بڑی فوج کے نئے تعینات ہونے والے بھارتی آرمی چیف بپن راوت دورہ مقبوضہ کشمیر برفباری اور سخت سردی کے باعث ادھورا چھوڑا کر بھاگ گئے۔ تفصیل کے مطابق بھارتی فوج کے نئے سربراہ جنرل بپن راوت مقبوضہ کشمیر کے دورہ پر آئے تھے جہاں وہ سخت سردی برداشت نہ کر سکے اور یہ کہہ کر واپس نئی دہلی بھاگ گئے
کہ اس سے یہ سخت سردی برداشت نہیں ہوتیانڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف کے کشمیر کا دورہ مختصر کرکے واپس جانے سے شدید سردی کی جگہ پر موجود بھارتی فوجیوں کا مورال ڈاؤن ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فوجی مسلسل چار گھنٹے برف میں لیٹ کر دنیا کی سب سے سخت جان فوج ہونے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔