منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

چین نے اپنا خطرناک ترین ہتھیار پاکستان پہنچادیا،بھارتی میڈیا کے دعوے نے ہلچل مچادی

datetime 7  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی ایک ایٹمی آبدوز گزشتہ سال سے کراچی کی بندرگاہ پر تعینات ہے جس کا مقصد بحر ہند میں بھارتی بحریہ کے وارشپس کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھنا اور سمندر میں چینی بالا دستی قائم رکھنا ہے۔ بھارتی ٹی وی ’’این ڈی ٹی وی‘‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے اپنی ایک ایٹمی آبدوز گزشتہ سال سے کراچی کی بندرگاہ پر تعینات کررکھی ہے جس کا مقصد بحر ہند میں بھارتی بحریہ کے واشپس کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھنا اور سمندر میں چینی بالا دستی قائم رکھنا ہے۔ چینی آبدوز کی سیٹلائٹ کے ذریعے کھینچی گئی تصاویر کو نہ صرف دکھایا ہے بلکہ ان تصاویر کی روشنی میں تجزیاتی رپورٹ بھی پیش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بحریہ کا کہنا ہے کہ ٹائپ 093 شانگ سب میرین چین کی جدید ترین اور انتہائی ایڈوانس ٹیکنالوجی کی حامل ہے۔ ایٹمی توانائی سے چلنے والی اس آبدوز کے ری ایکٹرز کی ری فلنگ کی ضرورت نہیں پڑتی اور طویل عرصہ تک اس میں توانائی کا ذخیرہ موجود ہے۔ اس سب میرین کی بعض اوقات نشاندہی کرنا بھی انتہائی دشوار ہے۔ یہ تارپیڈو اور کروز میزائل نظام سے لیس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…