جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایران نے شام کو بڑی پیشکش کردی

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آئی این پی )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر برائے امور خارجہ علی اکبر ولایتی نے حلب کی آزادی کو سراہتے ہوئے اسے فتوحات کی فتح قرار دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق وہ تہران میں شامی وزیر خارجہ ولید المعلم سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ ولید المعلم اور صدر بشارالاسد کے مشیر برائے قومی سلامتی امور علی مملوک نے ایرانی صدر حسن روحانی ،وزیر خارجہ جواد ظریف اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شامخانی سمیت اعلی عہدہ داروں سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

ولیدالمعلم نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے حلب کی ”آزادی” کو ایران اور شام کی ”مشترکہ فتح” قرار دیا ہے اور ایران کی جانب سے بھرپور حمایت کو سراہا ہے۔شامی اخبار الوطن کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر ولایتی نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے شامی دوست ایران کو اپنا دوسرا وطن سمجھیں گے۔ ایران کے شام کے ساتھ ایک طویل عرصے سے تزویراتی تعلقات استوار ہیں اور یہ مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

شامی وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ ان کے ملک میں غیر ملکی جنگجو حکومت کی درخواست پر موجود ہیں۔ان کا اشارہ ترکی کے اس مطالبے کی جانب تھا جس میں اس نے ترکی،روس کی ثالثی میں طے شدہ جنگ بندی کے سمجھوتے کے تحت حزب اللہ سمیت شام سے تمام غیرملکی جنگجوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔بعض حالیہ خفیہ رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران شام سے حزب اللہ سمیت اپنے تمام جنگجوں کو واپس بلا سکتا ہے۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ اقدام ترکی اور روس کے درمیان آستانہ سمجھوتے کے تحت ہوگا یا اس کے لیے الگ سے کوئی نیا علاقائی سمجھوتا طے کیا جائے گا۔۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…