برطانوی پولیس کوعوام کے سوشل موبائل اکاؤنٹس کی جاسوسی کا اختیار مل گیا

1  جنوری‬‮  2017

لندن(این این آئی) برطانوی پولیس کو دہشت گردی کی روک تھام کے لئے باضابطہ طور شہریوں کے موبائل فون سوشل اکاؤنٹس کی جاسوسی کے اختیارات مل گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئے قانون ‘‘انویسٹی گیٹری پاور بل’’ کے تحت پولیس کو شہریوں کے موبائل ڈیٹا تک رسائی کا اختیار حاصل ہوگا جب کہ موبائل صارفین کا الیکٹرانک ڈیٹا ایپ کمپنیز ایک سال تک محفوظ کریں گی جسے قانون نافذ کرنے والے ادارے حاصل کرسکیں گے۔دوسری جانب نئے قانون کے ناقدین کا خیال ہے کہ انویسٹی گیٹری پاورکا قانون لوگوں کے نجی معاملات پر حملہ کرنے کے مترادف ہے جب کہ حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ دہشت گردی اور منظم جرائم سے نمٹنے کے لئے اس قسم کا قانون ضروری ہے۔

انویسٹی گیٹری ایکٹ گزشتہ سال نومبر میں ایوان بالا نے منظور کیا تھا تاہم اسے فوری طور پر ترمیم کے لئے پیش کردیا گیا تھا جس کے مطابق موبائل فون اور ای میل ہیکنگ کے الزامات جعلی ہونے کی صورت میں فریقین کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ قرارداد کی منظوری کے وقت ایوان بالا کے لارڈز نے اعتراف کیا کہ مستقبل میں آزادی اظہار کی آزادی میں ناکام ہوگئے جب کہ نئے قانون کے اثرانداز ہونے اور اس کے اخلاقی پہلوؤں پر ماہرین نے سوالات اٹھانا شروع کردیئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…