دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی نے ویزٹ ویزے پرآنے والے غیرملکیوں کےلئے قوانین مزیدسخت کردیئے ہیں اوران قوانین کااطلاق متحدہ عرب امارات میں ویزٹ ویزے پرآنے والے غیرملکیوں پرہوگا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی امیگریشن حکام نے کہاہے کہ اگرکوئی غیرملکی ویزٹ ویزے کی آڑمیں ملازمت ڈھونڈتے ہوئے پکڑاگیاتواس کوسخت سزادی جائے گی جس کے تحت وہ زندگی بھردوبارہ متحدہ عرب امارات نہیں آسکے گااورساتھ بھاری جرما نہ بھی کیاجائے گا۔حکام کاکہناہے کہ کچھ لوگ یواے ای میں ویزٹ ویزے پرآتے ہیں اورملازمت ملنے پرویزٹ ویزے کوورکنگ ویزے میں تبدیل کرالیتے ہیں جس سے قومی خرانے کونقصان پہنچتاہے ۔
اب اگرکوئی غیرملکی ویزٹ ویزے پرآئے گااوروہ کسی کمپنی میں ملازمت حاصل کرے گاتواس شخص کوایک بارپھرامارات سے اپنے آبائی ملک جاناپڑے گااوردوبارہ سے کمپنی کے ورکنگ ویزے پرملازمت کےلئے آسکے گا۔