لندن(این این آئی)یورپی یونین سے علیحدگی برطانیہ کو بھاری پڑ گئی،سکاٹ لینڈ کے موقف نے ہلچل مچادی،سکاٹ لینڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت بریگزٹ کے موضوع پر مذاکرات کے دوران جو بھی فیصلہ کرے، سکاٹ لینڈ اپنے لیے یورپی یونین کی داخلی منڈی میں ایک محفوظ مقام کا خواہاں ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون سربراہِ حکومت نِکولا سٹرجن کے مطابق اْن کے وضع کردہ منصوبے میں ایسی تجاویز شامل ہیں، جن میں سکاٹ لینڈ کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے ایڈنبرا کی علاقائی پارلیمان کو اضافی اختیارات دینے کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس سال جون میں منعقدہ ریفرنڈم میں 51.9 فیصد برطانوی ووٹرز نے یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے حق میں رائے دی تھی جبکہ سکاٹ لینڈ کے باسٹھ فیصد رائے دہندگان نے بریگزٹ کی مخالفت کی تھی