بیجنگ(آئی این پی )چین نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں چینی فضائیہ کی جانب سے کی جانے والی پروازیں استعداد کار میں قومی سلامتی ،سیکیورٹی اور مفادات کے تحفظ کیلئے معمول کے عین مطابق تھیں۔
چینی فضائیہ کے ترجمان شین چن خے کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی طیاروں کی بحیرہ جنوبی چین کے علاقہ میں پروازیں معمول کے مطابق تھیں جو کہ چینی فضائیہ نے اپنی ذمہ داری کے عین مطابق کیں،یہ بالکل مناسب اور واضح تھیں۔چینی ائیرفورس مستقبل میں بھی ایسی پروازیں جاری رکھے گی تاکہ قومی سلامتی،سیکیورٹی اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایاجاسکے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے بحیرہ جنوبی چین میں چین کی فضائیہ کی پروازوں پراپنے تحفظات کااظہارکیاتھاکہ اس سے خطے میں جنگی ماحول پیداہونے کاخدشہ ہے اورچین کی بحیرہ جنوبی چین میںفضائیہ کی پروازوں پرشدید تنقید کی تھی ۔