دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمدنوازشریف نے دنیابھرمیں پاکستانی سفارتخانوں کووہاں پرموجود پاکستانی تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کےلئے احکامات جاری کئے ہیں کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل اورمشکلات کوحل کرنے کےلئے کھلی کچہریاں لگائی جائیں
۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے احکامات کے مطابق دبئی میں پاکستانی قونصیلٹ نے اس حکم نامے کے مطابق دنیابھرمیں پاکستان کے سفارتخانوں سے پہلے کھلی کچہری کاانعقادکیا۔کھلی کچہری میں دبئی میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل راناثمرجاویدنے پاکستانیوں کے مسائل سنے جبکہ اس موقع پرمشن کے دیگرافسران ڈاکٹرناصراکرم ،شیخ عاشق حسین ،عاصمہ اعوان ،احمد شامی کے علاوہ نادرااورپاسپورٹ کے محکمے کے افسران بھی موجود تھے ۔
اس موقع پرپاکستانی تارکین وطن نے اپنے مسائل بتائے ۔اس کھلی کچہری میں زیادہ شکایات نادرا،ایف آئی اے اورویلفیئرکے افسران کے بارے میں تھیں ۔قائم مقام قونصل جنرل راناثمرجاوید نے موقع پرہی ان پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے ۔واضح رہے کہ دبئی قونصلیٹ میں ہربدھ کو2بجے سے 3بجے شام کوکھلی کچہری کاانعقادہرماہ کیاجائے گا۔