منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

افغان تنازع کا مذاکرات کے علاوہ کوئی متبادل نہیں حل،امریکہ

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) امریکا نے افغانستان کے پڑوسی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کو واضح پیغام دیں کہ افغان تنازع کا مذاکرات کے علاوہ اور کوئی متبادل حل نہیں۔بھارتی شہر امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاء4 کانفرنس کے اختتام کے بعد جاری کیے گئے بیان میں اگرچہ امریکا نے کسی بھی ملک کا نام نہیں لیا، تاہم اس سے پہلے امریکی عہدیداروں نے براہ راست پاکستان کو افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کا کہا تھا۔پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے لورل ملر کا کہنا تھا کہ ‘مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں اور طالبان پر مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جانا چاہیے’۔
لورل ملر کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان کے ان تمام پڑوسی ممالک کی حوصلہ افزائی کرے گا جو افغانستان میں وسیع تر امن بحال کرنے اور طالبان کو مذاکرات کے دھارے میں لانے کے لیے کوششیں کریں گے، طالبان کے لیے بھی امن بحال کرنے کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے۔دوسری جانب افغانستان میں نیٹو اورامریکی فوج کے کمانڈر جنرل جون نکولسن نے نیوز بریفنگ میں کہا تھا کہ پاکستان، ایران اور روس کا طالبان پر اثر ہے اور یہ ممالک افغانستان میں سیاسی استحکام لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
جنرل نکولسن کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک طالبان کے شانہ بشانہ لڑ رہا ہے اور اس کی پاکستان میں موجود مبینہ محفوظ پناہ گاہیں اب بھی امریکا کے اتحادیوں اور افغانستان کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔دوسری جانب لورل ملر کے مطابق عالمی برادری افغان حکومت کی حمایت جاری رکھنا چاہتی ہے، لیکن اس سے زیادہ اہم افغانستان کے پڑوسیوں کی جانب سے افغان حکومت کی طویل المدتی مدد اور حمایت ہے۔امریکی عہدیداروں نے افغانستان کے تمام پڑوسی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات حقیقی ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو متحد ہوکرکام کرنے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں افغان سیکیورٹی فورسز کو ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے دوسرا سال ہے، امریکی انتظامیہ نے افغان فورسز کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تعریف بھی کی ہے، مگر ساتھ ہی خبردار بھی کیا ہے کہ آنے والے سالوں میں حالات مزید کشیدہ ہوں گے۔واشنگٹن چاہتا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک خاص طور پر پاکستان پائیدار امن قائم کرنے کے لیے افغان حکومت کی حمایت اور مدد کرے۔۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…