جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’’ہم سی پیک میں شامل نہیں ہو رہے۔۔کیونکہ ‘‘ روس کی سی پیک میں شمولیت کی سب خبریں جھوٹی نکلیں

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) میں شمولیت کی رپورٹس کی تردید کردی۔روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا، ‘سی پیککے حوالے سے روس اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ‘خفیہ مذاکرات’ کے حوالے سے پاکستانی میڈیا پر چلنے والی رپورٹس حقائق کے منافی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ‘ماسکو، سی پیک میں شمولیت کے حوالےسے اسلام آباد سے مذاکرات نہیں کر رہا’۔مزید کہا گیا کہ ‘روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کی اپنی اہمیت ہے اور ہم انھیں مضبوط کرنا چاہتے ہیں،روسی کمپنیاں پاکستان میں تجارتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہیں،جن میں کراچی سے لاہور تک نارتھ۔ساؤتھ گیس پائپ لائن کیتعمیر بھی شامل ہے’واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے میں روس کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور پاکستان نے روس کو گوادر پورٹ کے ذریعے گرم پانی تک رسائی دینے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ روسی انٹیلی جنس فیڈرل سیکیورٹی سروسز (ایف ایس بی) کے سربراہ الیگزینڈر بورٹنی کوو (Alexander Bortnikov) نے گذشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا اہم دورہ کیا اور انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے چیف جنرل رضوان اختر سمیت انٹیلی جنس و دفاع کے افسران سے ملاقاتیں کیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…