پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسجد کے مینار اور گرجا گھر کا ٹاور ایک ساتھ چمک اٹھے، بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت(این این آئی)لبنان میں طویل عرصے تک مذہبی اور فرقہ وارانہ خانہ جنگی کے بعد وہاں کی مسلمان اور مسیحی برادری نے مل جل کر زندگی گذارنے کا منفرد سفر شروع کیا ہے۔ اس کی تازہ مثال وسطی بیروت میں اس وقت دیکھی گئی جب سینٹ جارج کیتھڈرل چرچ کے ٹاور پر لگی گھنٹیوں پر روشنیاں اس وقت روشن ہوگئیں جب گرجا گھر کے قریب ہی واقع مسجد الامین کے مینارں سے برقی قمقے روشن ہوئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان میں مذہبی ہم آہنگی کی یہ کوشش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میں سیاسی افراتفری کا شکار ہے۔وسطی بیروت کی جس شاہراہ پر جارج سینٹ کھیتڈرل چر واقع ہے اس کے اطراف میں طویل عرصے تک مذہبی نوعیت کی طویل لڑائیاں ہوتی رہیں جہاں پر خانہ جنگی کے بدترین مظاہر دیکھے گئے۔جارج سینٹ کیتھڈرل چرج کی تاریخ 15 ویں صدی عیسوی سے شروع ہوتی ہے۔ اس چرچ کا مرکزی ٹاور چند گز کے فاصلے پر واقع جامع مسجد محمد الامین کے چاروں میناروں کی اونچائی کے برابر ہے۔

یہ مسجد آج سے دس سال قبل گرجا گھر کے قریب قومی یکجہتی کے لیے قائم کی گئی تھی تاکہ لبنان کے عیسائی اور مسلمان باہم مل جل کر رہ سکیں۔لوگوں کی بڑی تعداد نے یہ منظر دیکھا اور اپنے کیمروں مین کپچر کیا ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…