ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنگ نہیں چاہتے اگر ۔۔۔! بھارت کا ردعمل سامنے آگیا،بھارتی وزیردفاع کی ہرزہ سرائی ،مضحکہ خیز دھمکیاں

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/پنجی(آئی این پی )بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر اسے اکسایا گیا تو دشمن کی آنکھیں نکال کر اسکے ہاتھ میں رکھ دیں گے، مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا بھرپوجواب دے رہے ہیں ، جب انہیں احساس ہوتا ہے تو وہ ہم سے رابطہ کرکے اسے ختم کرنے کو کہتے ہیں ۔ہفتہ کو بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق گوا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ سرحد پر گزشتہ تین دنوں سے فائرنگ نہیں ہو رہی تھی

کیونکہ اگر وہ (پاکستان) ایک مرتبہ فائر کرتا ہے تو ہم دو مرتبہ ان پر فائر کرتے ہیں ، ہم سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا بھرپوجواب دے رہے ہیں اور جب انہیں احساس ہوتا ہے تو وہ ہم سے رابطہ کرکے اسے ختم کرنے کو کہتے ہیں ۔ بھارتی وزیردفاع نے بھڑک مارتے ہوئے کہا کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر کسی نے اسے اکسایا تو دشمن کی آنکھیں نکال دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لڑائی کی کھجلی نہیں

لیکن اگر کسی نے ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم اس کی آنکھیں نکال کر اس کے ہاتھوں میں ڈال دیں گے ، ہم ایسا کرنے کی بہت طاقت رکھتے ہیں ۔منوہر پاریکر نے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں ،میری ماں نے مجھے سکھایا تھا کہ اگر تم کسی خرگوش کا شکار کرنے جا رہے ہو تو اس کے لئے ایک شیر کو مارنے کی تیاری کر کے جاؤ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…