منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

یہ کام ہوا تو پھر ہم بھی تیار ہیں تم بھی تیار کر لو، ترکی نےیورپی ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ( آن لا ئن )ترکی نے ایک بار پھر یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ انقرہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ اگر یورپ اور ترکی کے درمیان تعلقات میں خلل پیدا ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پناہ گزینوں کے جس طوفان کو ترکی نے روک رکھا ہے اس کا رخ یورپ کی طرف ہوجائیگا ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کے بغیر یورپ پناہ گزینوں کے طوفان سے نہیں نمٹ سکتا۔ اگر ترکی اور یورپ کیدرمیان بات چیت تعطل کا شکار ہوتی ہے تو اس کا ترکی سے زیادہ یورپ کو نقصان ہوا۔ایک ٹی وی انٹرویو میں بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ ترکی یورپ کو تحفظ دینے والا ایک اہم عوامل ہے۔ اگر ہم نے پناہ گزینوں کو چھوڑ دیا تو یورپ میں پناہ زینوں کا نیا طوفان آئے گا اور یورپی ممالک ترکی کے بغیر اسے نہیں روک سکیں گے۔ترک وزیراعظم نے کہا کہ یورپ کے ساتھ تعلقات خراب ہونے سے ترکی کو بھی نقصان ہوگا مگر یورپ کو پانچ یا چھ گنا زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…