واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ افغانستان کو پرامن اورمستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ کابل کی مسجد میں خودکش بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔ روسی میزائلوں کی تنصیب یورپ کیلئے خطرناک ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران جان کربی نے کابل کی مسجد میں خودکش دھماکے سے جاں بحق اور
زخمی ہونے والوں کے ورثا و لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں افغانستان کے ساتھ ہیں۔ایک سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کلین گراڈ میں روس کے ایس چارسو میزائلوں کی تنصیب پرتشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ روسی میزائل یورپ کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔ایران کے اضافی بھاری پانی سے متعلق کربی نے کہا کہ
تہران نے اضافی پانی پہلے عمان منتقل کردیا ہے اورچھ عالمی طاقتوں سے معاہدے پرعمل کررہا ہے ایران آئندہ دو روز کے دوران تقریبا 11 میٹرک ٹن بھاری پانی کو ملک سے باہر نکالنے کا آغاز کر دے گا۔ اس پانی کو وہ اپنے نیوکلیئر پروگرام میں استعمال کر رہا تھا۔