بدھ‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لیبیا ، بندر کے طالبات کو چھڑنے پرجنگ چھڑ گئی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیبیا(آئی این پی )لیبیا میں بندر کی وجہ سے شروع ہونے والے مسلح تصادم میں 20 افرادہلاک اور 50 افراد زخمی ہو گے غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا میں ایک بندر کے حملے کی وجہ سے دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لیبیا کے شہر سبھا میں پیش آیا جہاں قدافیہ نامی قبیلے کے ایک دکاندار کے پالتو بندر نے اولاد سلیمان قبیلے سے تعلق رکھنے والی سکول کی طالبات پر حملہ کر دیا۔اس واقعے کے بعد قدافیہ قبائل کے افراد نے بندر کے مالک پر حملہ کر دیا۔جس سے اولاد سلیمان اور قدافیہ قبیلے کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور یہ کئی دن تک جاری رہیں۔ جھڑپوں میں مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا اور اس میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ سلیمان قبائل کے ہلاک ہونے والے افراد کی ہی اطلاعات اب تک سامنے آئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق بندر نے ایک لڑکی کا حجاب کھینچا لیا اور اسے نوچا اور کاٹا بھی تھا۔دونوں قبائل کے درمیان پہلے ہی سے کئی سالوں سے کشیدگی جاری تھی۔لیبیا کے جنوبی علاقے میں واقع شہر سبھا تارکین وطن اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے.

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…