پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

پانچ سو کروڑ میں شادی، شادی میں 5ارب روپے کہاں خرچ کیے گئے ؟

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک بھارتی سیاستدان کی بیٹی کی شادی پرتعیش طور پر بنائی گئی جس کے بعد پورے ہندوستان میں شدید برہمی دیکھنے میں ملی ہے۔ جہاں کروڑوں لوگ انتہائی غربت کے عالم میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین اور سابق وزیر جی جانا ردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی شادی پر پورے پانچ ارب انڈین روپےجو تقریبا(ساڑھے سات کروڑ ڈالر بنتے ہیں ) خرچ کیا ۔اس شاد میں دعوت ناموں کیلئے سونے کی پلیٹوں کا استعمال کیا گیا ، بالی ووڈ ستاروں کی پرفارمنس اور دیگر تقریبات سے پرتعیش یہ شادی متنازعہ کی صور ت اختیار کر گئی ، جس نے پورے بھارت میں شدی برہمی کی لہر دورڑا دی ہے ۔
شادی کے اعداد و شمار
کل خرچ: پانچ ارب روپے
ایل سی ڈی سکرینوں سے مزین طلائی دعوت نامے( ایک کروڑ روپے)
دلھن کی ساڑھی: 17 کروڑ روپے
دلھن کے زیورات: 90 کروڑ روپے
حفاظتی اہلکار اور پولیس والے: 3300
ماخذ: انڈین میڈیا
اس موقع پر ریڈی کا کہنا تھا کہ میں نے یہ رقم بینگلور اور سینگاپور میں اپنی جائیداد کر ائے پر دے کر اس شادی کیلئے رقم جمع کی ہے اور تمام ادائیگیاں چھ ماہ قبل ہی کروا دی گئیں تھیں۔ جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر عوام میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور انہوں نے اپنے بھارتی وزیراعظم سے کہا ہے کہ کالے دھن کو بند کرنے کیلئے غریبوں پر ہی نہیں بلکہ اوپر والے طبقے کو بھی دیکھنا ہو گا۔ یا د رہے کہ جی جانا ردھن ریڈی بھارتیہ جنتا پارتی کی جانب سے ریاست کرناٹک کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ اور انہیں بدعنوانی کے الزام میں تین سال جیل میں گزارنا پڑے تھے۔ ان کے رہائی پچھلے سال ہی ہوئی تھی ۔ تاہم وہ اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کا انکار ہی کرتے آئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…