اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ کوکون تباہ کرے گا؟نئی پیشگوئی سامنے آگئی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلغاریہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلغاریہ کی مشہور بابا وانگا نے اپنے مرنے سے پہلے مستقبل کے امریکی صدر سے متعلق بھی ایک ایسی پیش گوئی کی تھی جو اگر درست ثابت ہوگئی تو آئندہ چند برسوں میں امریکہ تباہ و برباد ہوجائے گا۔اس سے قبل باباوانگاکی نائن الیون اور سونامی جیسے ہولناک واقعات کی پیش گوئی کی تھی ۔تفصیلات کے مطابق بلغاریا کی مشہور بابا وانگا نے اپنے مرنے سے پہلے مستقبل کے امریکی صدر سے متعلق بھی ایک ایسی پیش گوئی کی تھی جو اگر درست ثابت ہوگئی تو آئندہ چند برسوں میں امریکہ تباہ و برباد ہوجائے گا۔اس سے قبل باباوانگاکی نائن الیون اور سونامی جیسے ہولناک واقعات کی پیش گوئی کی تھی ۔

نابینا خاتون بابا وانگا 1996 میں اپنے انتقال سے پہلے کئی پیش گوئیاں کرگئیں جو بعد میں سچ ثابت ہوئیں۔ باباوانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ آخری کامیاب امریکی صدر سیاہ فام ہوگا جس کے بعد آنے والے صدر کے دور میں امریکی معیشت بری طرح سے متاثر ہوگی اور خطےمیں منفی اثرات سے بچنا مشکل ہوجائے گا۔ اب تک ان کی ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں۔بلغاریہ کی مجذوب خاتون بابا وانگا، بلقان کی ریاست مقدونیہ کے قصبے اسٹرومیکا میں 11 جنوری 1911 میں پیدا ہوئیں اور 11 اگست 1996 کو انتقال کرگئیں۔ وہ ناخواندہ تھیں اور انہوں نے خود سے کوئی کتاب نہیں لکھی؛ لیکن ان سے ملنے والے لوگوں نے ان سے جو کچھ سنا، اس پر مبنی کتابچے لکھے۔ ان کے الفاظ یوں رپورٹ ہوئے تھے۔
ان سے سوویت یونین ٹوٹنے، سونامی آنے، چرنوبل کے ایٹمی بجلی گھر میں حادثے، اسٹالن کی موت کی تاریخ، روسی آبدوز کرسک کی سمندرمیں غرقابی اور روسی کھلاڑی ٹوپولوف کے شطرنج کے مقابلے جیتنے کی پیش گوئیاں منسوب ہیں۔ان کی ایک حیرت انگیز پیش گوئی 44 ویں امریکی صدر کے بارے میں تھی کہ وہ سیاہ فام ہوگا۔ امریکا کے 44 ویں صدر بارک اوباما ہیں جو سیاہ فام ہیں۔بابا وانگا کی اس سے بھی حیران کن پیش گوئی یہ ہے کہ وہ (اوباما) امریکا کے آخری صدر ہوں گے۔ اگرچہ اس پیش گوئی سے یہ مطلب بھی لیا جاسکتا ہے کہ وہ امریکا کے آخری سیاہ فام صدر ہوں گےاورڈونلڈٹرمپ سے امریکہ ٹوٹنے کاعمل شروع ہوجائے گا۔جبکہ ٹرمپ کے صدرمنتخب ہونے کے بعد آج بھی مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…