واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صدر براک اوباما سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ صدر اوباما سے ملاقات ان کے لیے ’اعزاز کی بات‘ تھی۔ صدر براک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کو ’شاندار‘ قرار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر اوباما سے 90 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے روانہ ہو گئے ۔ اوول آفس میں ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ ملاقات کے دوران ملکی اور غیر ملکی معاملات زیر بحث آئے ۔انھوں نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم ٹرمپ کی کامیابی کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کرے گی کیونکہ ان کی کامیابی امریکہ کی کامیابی ہے۔اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ صدر اوباما کے ساتھ مزید ملاقاتوں کے خواہشمند ہیں۔دونوں رہنماؤں نے اپنی ٹیموں کے بنیادی معاملات پر اکٹھے کام کرنے کی بات کی ہے جبکہ ٹرمپ نے تو مستقبل میں صدر اوباما سے مشورے لینے کا ذکر کرنا بھی مناسب سمجھا۔اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک سے اپنے ذاتی طیارے کے ذریعے ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر اترے۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ میلانیا بھی تھیں جن کی خاتون اول مشیل اوباما سے ملاقات ہوئی۔
صدر اوباما سے ملاقات ۔۔۔! ڈونلڈ ٹرمپ نے ناقابل یقین بات کہہ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































