برلن(این این آئی)افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر جان نکلسن نے کہاہے کہ انہیں اپنا مشن جاری رکھنے کے لیے آئندہ برس بھی کم از کم بارہ ہزار فوجیوں کی ضرورت ہے لیکن کیا ڈونلڈ ٹرمپ ان کا یہ مطالبہ مانیں گے؟میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن ایک’فوجی مشیر‘ ہیں اور واشنگٹن کی نئی قیادت کو وہ صرف اپنی خواہشات اور مطالبات سے ہی آگاہ کر سکتے ہیں۔ جرمن دارالحکومت برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کامیابی کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ موجودہ اسٹریٹیجی کو جاری رکھا جائے۔جان نکلسن کے مطابق ان کی اسی حکمت عملی کی وجہ سے رواں برس طالبان کسی بھی بڑے شہر پر قبضہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ دوسری جانب اسی حکمت عملی کی وجہ سے طالبان جنوب میں لشکر گاہ، وسط میں ترین کوٹ اور شمال میں قندوز تک پہنچ چکے ہیں اور ان شہروں پر قبضے کی لڑائی جاری ہے۔ دیہاتوں میں چیک پوسٹیں ختم کرنے کی وجہ سے طالبان شہروں کی سرحدوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے اور ان کے زیر کنٹرول علاقوں کی تعداد سن دو ہزار ایک کے بعد اس وقت سب سے زیادہ ہے۔تاہم جان نکلسن نے یہ بھی کہاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں۔ انہیں امید ہے کہ طالبان کے کچھ گروپ مذاکرات مخالف طالبان سے الگ ہو سکتے ہیں۔ لیکن کیا طالبان کے ایسے گروپوں کو واشنگٹن کی حمایت حاصل ہو گی، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی امریکی جنرل میدان میں آگئے ، بڑا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































