ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

’’ٹرمپ بمقابلہ ہیلری‘‘

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدارتی امیدواروں ، ٹرمپ اور ہیلری میں سخت مقابلہ جاری ہے جس میں ابھی تک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے ۔ گراف کے مطابق ہیلری کو جیتنے کے لئے 55جبکہ ٹرمپ کو صرف 16ووٹ درکار ہیں ۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ارب پتی سہی،ہیلری انتخابی اخراجات کی دوڑ میں ان سے بہت آگے نکل گئیں،ڈیموکریٹ امیدوار نے اپنی انتخابی تشہیر پر مخالف سے دوگنا زیادہ رقم خرچ کر ڈالی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ہیلری کو ڈونرز نے دل کھول کر فنڈز دیئے اور انہوں نے خرچ بھی ویسے ہی کئے جبکہ ٹرمپ کے ڈونرز نے کچھ زیادہ سخاوت نہ دکھائی اور وہ بھی اس حوالے سخاوت نہ دیکھا سکے ۔ ہیلری کلنٹن نے صدارتی انتخاب کے لئے ایک ہزار 68 ملین ،یعنی ایک ارب ڈالرز سے زائد کا فنڈاکٹھا کیا،جس میں سے 8 سو 97 ملین ڈالرز انتخابی مہم پر خرچ کر ڈالے۔دوسری جانب ٹرمپ کی مہم کے لئے 572 ملین ڈالرز کی فنڈز ہوئی، جن میں سے 429 ملین ڈالرز کے اخراجات کئے گئے۔دونوں امیدواروں کو سب سے زیادہ فنڈنگ انشورنس اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ملی، جہاں ہلیری کو 104 اور ٹرمپ کو 5 ملین ڈالرز کے فنڈز حاصل ہوئے۔وکلا اور لابسٹس نے ہلیری کو 38 ملین ڈالرز کے فنڈز دیئے جبکہ اس شعبے سے وابستہ افراد نے ٹرمپ کو صرف 1 ملین ڈالرز عطیہ کئے۔ٹی وی چینلز پر ہلیری کے 3 لاکھ 21 ہزار سے زائد اشتہارات چلے جبکہ ٹرمپ کے اشتہارات کی تعداد 99 ہزار رہی، ایک سال کے دوران ہیلری نے 219 جبکہ ٹرمپ نے 76 ملین ڈالرز کے اشتہارات دیئے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…