تہران(این این آئی) ایرانی سکولوں اور یونیورسٹیوں میں جنسی تعلقات سے متعلق خصوصی اسباق شامل کیے جانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،اسی طرح خاندانی اور جنسی صحت کے نام سے ایک نیا مضمون بھی متعارف کروایا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی سکولوں اور یونیورسٹیوں میں اس موضوع سے متعلق خصوصی اسباق شامل کیے جائیں گے تاکہ نئی نسل کو جنسی رویوں سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے،انقلاب ایران کی تقریبا چار دہائیوں بعد جنسی تعلقات سے متعلق کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایران میں کروائے گئے اس سروے میں ایک لاکھ بیالیس ہزار طالب علم شامل تھے۔ اپنی نوعیت کے لحاظ سے ایران میں پیش کی جانے والی یہ پہلی رپورٹ تھی جس کے بعداب ایران میں جنسی تعلیم فراہم کرنے سے متعلق فیصلہ حکومت کی طرف سے کیے گئے ایک ثقافتی کمیشن کی طرف سے کیا گیا ہے، جس کے تحت نصابی کتابوں میں سیکس اور جنسی تعلقات کے حوالے سے بنیادی تعلیم فراہم کی جائے گی۔اس کمیشن کے ایک رکن غلام علی حداد عادل کاگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، کہ اب اصطلاح سیکس کوئی ممنوعہ اصطلاح نہیں رہے گی۔اسی طرح “خاندانی اور جنسی صحت” کے نام سے ایک نیا سبجیکٹ بھی متعارف کروایا جائے گا۔