اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائنی صدر نے خدا کی آواز پر بدکلامی کرنے سے توبہ کر لی ،تفصیلات کے مطابق امریکی صدر اوناما کو گالیاں دینے والےاور یورپی ممالک کھری کھری سنانے والے صدر روڈ ریگوڈوٹر نے بدکلامی کرنے سے توبہ کر لی ہے ، غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلپائنی صدر نے تہلکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ وہ جاپان کے دورے پر گئے ہوئے تھے وہاں سے واپسی پر جب جہاز میں سارے لوگ سو رہے تھے اور میں ٹکٹکی باندھے آسمان کی طرف دیکھ رہا تھا کہ اچانک مجھے آواز آئی کے اگر تم نے بدکلامی نہ چھوڑی تو میں جہاز کو گراد وں گا ، میں تجسس میں پوچھا کون ہو آپ ؟جواب آیا کہ میں خدا ہوں ۔ چنانچہ میں نے اسی وقت وعدہ کیا کہ آج کے بعد میں بدکلامی نہیں کروں گا اور نہ نازیبا الفاظ استعمال کروں گا ۔ لہذا آج کے بعد میں کسی کو بھی گالی نہیں دوں گا کیونکہ خدا سے وعدہ فلپائنی عوام سے وعدہ ہے ۔