واشنگٹن(این این آئی)امریکانے کہاہے کہ داعش کو کو موصل میں کاری ضرب لگانے کے بعد الرقہ میں فوجی کارروائی نہ کی گئی تو تنظیم دوبارہ فعال ہوسکتی ہے،اعش کا پہلا گڑھ الرقہ ہی ہے اس کے بعد دوسرے درجے کا مرکز موصل ہے،غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ داعش کو موصل میں شکست دینے کے بعد الرقہ میں تنہا کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ تنظیم کو موصل میں کاری ضرب لگانے کے بعد الرقہ میں فوجی کارروائی نہ کی گئی تو تنظیم دوبارہ فعال ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش کے لیے موصل کی طرح الرقہ بھی تزویراتی اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ داعش کا پہلا گڑھ الرقہ ہی ہے۔ اس کے بعد دوسرے درجے کا مرکز موصل ہے۔ موصل سے فرار ہونے والے داعشی دہشت گردوں کو الرقہ میں پناہ لینے اور دوبارہ سرگرم ہونے کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔