منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

گرفتار بھارتی فوجی بھارت کے گلے میں اٹک گیا،بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی معصومانہ خواہش،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 30  ستمبر‬‮  2016

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ نادانستہ طور پر سرحد پار کرکے پاکستان جانے والے ہندوستانی فوجی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے اندرونی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی کی محفوظ رہائی کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی فوجی اہلکار کی جلد از جلد رہائی کے لیے اس معاملے کو اسلام آباد کے ساتھ اٹھائے گا۔غیر ملکی میڈیا نے بھی بھارتی فوجی کے گرفتار ہونے کی تصدیق کی اور انڈین آرمی افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہتھیار سے لیس 37 راشٹریہ رائفلز کا ایک فوجی اہلکار ‘نادانستہ’ طور پر سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوگیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ غلطی سے سرحد عبور کر جانے کے واقعات، دونوں جانب سے ماضی میں بھی پیش آچکے ہیں اور ایسے افراد کو واپس لوٹا دیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…