ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی کمانڈوزہیلی کاپٹرمیں آئے ،حملے کئے اورزندہ سلامت واپس چلے گئے ،انڈیاکی دنیاکودھوکہ دینےکےلئے نئی گھٹیا کہانی سامنے آگئی

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا کہنا ہے کہ اُس نے بدھ کی رات آزاد کشمیر میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سرجیکل حملے کیے۔ بھارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُس کےبھارتی کمانڈو یلی کاپٹر میں بیٹھ کر آزاد کشمیر آئے، کیمپوں پر حملے کیے اور اندھیرے میں واپس بھی چلے گئے۔مضحکہ خیز بات تو یہ ہے کہ بھارت کو کیا لگتا ہے کہ پاکستان کی حفاظت کی ذمہ داری ایسے ہاتھوں میں ہے جو اس قدر بے خبر ہیں کہ اُن کو انڈیا کے حملے کی خبر بھی نا ہوئی؟ انڈیا کے مطابق ان حملوں کی مانیٹرنگ دہلی سے کی گئی جبکہ تمام حملے بھارتی وزیرِ اعظم نریندمودی کی مرضی اور اجازت سے کیے گئے۔ پاکستان ان سب حملوں کی تردید کرتا ہے ۔پاکستان کے وزیر اعظم نے بہت احتیاط کے ساتھ معاملے کو لیا ہے اور بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہماری امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ ہم کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دینے کےلیے پوری طرح تیار ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے ملٹری ذرائع نے بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی دہشت گردی چھپانے کے لیے سٹرجیکل سٹرائک کاراگ الاپ رہا ہے۔ البتہ پاکستانی فوج کا ماننا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ میں 2 پاکستانی فوجی شہید ہو چکے ہیں۔اڑی حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف سخت جارحانہ رویہ اپنا رکھا ہے اور پاکستان کو مختلف دھمکیاں دے رہا ہے۔ بھارت پاکستان کو تنہا کرنے، سرجیکل سٹرائک یا پورا حملہ کرنے کے علاوہ پانی کے معاہدہ سے پھرنے کی بھی دھمکی دے چکا ہے۔ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو ایک دہشت گرد ملک قرار دیا جائے ۔ بھارت کے اس رویہ کی بنیادی وجہ پاکستانی کی طرف سے آزادی کی جدو جہد میں مشغول کشمیریوں کی حمایت ہےاوربھارتی وزیرخارجہ نے جوجھوٹ جنرل اسمبلی سے خطاب میں بولے وہ بھی بے نقاب ہوچکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…