اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

ضروری نہیں کہ جنگ توپوں کے ساتھ ہو، ہمارا مقصد بس پاکستان کیساتھ یہ کام کرنا ہے ۔۔۔۔بھارت کے مکروہ عزائم کھل کر سامنے آگئے

datetime 24  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف نفرت میں اندھی بی جے پی پارٹی کی لیڈرشپ نے پاکستان کے خلاف بیانات دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ جنگ توپوں  اور طیاروں کے ساتھ ہو ہمارا بنیادی مقصد پاکستان کے چار ٹکرے کرنا ہے اور ہم یہ کام کر کے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی چینل کے ٹاک شو پریس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنما ڈاکٹر سبرا مانین سوامی نے کہا کہ پاکستان کے چار ٹکڑے کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے اور اس مقصد کو پورا ہونا چاہئے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے میری یہ بات آنے والے دنوں میں ضرور مانی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ شروع میں جنگ توپوں وغیرہ کے ساتھ ہو مگر جنگ ہو گی ضرور۔ ایٹم بم کے حوالے سے بڑھکیں مارتے ہوئے حکمران جماعت کے لیڈرکا کہنا تھا کہ پاکستانی ایٹم بم 10 کروڑ بھارتی عوامی کو ختم کر سکتے ہیں مگر بھارتی ایٹم بم 100 سے ا112 کروڑ عوام کو ختم کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں ۔ بی جے پی رہنما  کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ نہرو نے جو غلطی ہمارے سر پر تھوپی تھی اس کو سدھارا جائے۔ معاہدے دوست ممالک کے ساتھ کئے جاتے ہیں جبکہ پاکستان ہمیشہ دھوکہ دیتا رہا ہے اگر ہم نے انڈس معاہدہ توڑ دیا جائے تو پاکستا ن اپنے پانی میں ہی ڈوب کر مر جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…