منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بھارت خبردار ہو جائے اگر پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کردیکھا تو چین ۔۔۔۔ عظیم دوست نےانڈیا کی نیندیں حرام کر دیں

datetime 23  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے  مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان لوکانگ نے  کہا ہے کہ چین پاک بھارت سرحد پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتا ہے ، پاکستان اور بھارت کو چاہئے کہ وہ آپس میں بات چیت کریں اور علاقے کی سلامتی ، امن اور استحکام کیلئے اپنے اختلافات کو مناسب انداز میں حل کریں ، چین کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پیدا ہونیوالی کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر میں  تشد د کی حالیہ کارروائیوں پر گہر ی تشویش ہے ، بھارت اور پاکستان علاقے کے اہم ممالک ہیں اس لئے چین کو توقع ہے کہ وہ صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کر یں گے  اور ایسی کسی بھی کارروائی سے گریز کریں گے جو کشیدگی  میں اضافے کا باعث بن سکتی ہو ۔ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کی ترجمان لو کانگ نے چین کی سرکاری  خبررساں ایجنسی شنہوا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ترجمان  نے کہا کہ چین دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہو۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے خطرات سے موثر طورپر نمٹنے  اور سلامتی برقرار رکھنے کے لئے بین الاقوامی رابطوں کو مزید موثر بنانا چاہئے۔دریں اثنا چینی    ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ نیو یار ک میں اپنی ملاقات کے دوران  توقع ظاہر کی  ہے کہ عالمی برادری کو کشمیر کے بارے میں پاکستانی موقف بہترطورپر سمجھنے میں مدد ملی ہے  اور چین کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے اور اس کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔ چینی وزیراعظم نے مزید کہا  کہ چین ہر صورت پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا ، ہم پاکستان کی مدد کریں گے  اور ہر فور م پر پاکستان کیلئے آواز اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے تا ہم توقع ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود ہ صورتحال میں اضافہ نہیں ہو گا ، ہم پاکستان اور بھارت کے  درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لئے اپنے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے چینی تشویش اور پاکستانی موقف کی حمایت پر چینی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں اور وہ علاقے میں امن ، سلامتی اور ترقی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…