ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہرممبی میں بچوں کے کہنے پرمودی سرکارنے ایک بڑاآپریشن شروع کردیاہے ۔بھارتی میڈیانے ایک بارپھرپاکستان کونشانہ بنانے کی کوشش کی ہے کہ اب جوحملہ ممبئی میں ہونے والے والاہے اس میں بھی پاکستان سے آئے ہوئے لوگ ملوث ہونگے ۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی فوج کے سابق بریگیڈئروی کے شکلانے من گھڑت الزام لگایاکہ پاکستان نے بھارتیوں کونشی کیا،بھارت میں جوبھی دہشتگردی ہورہی ہے اس میں پاکستان ملوث ہے ۔بھارتی سابق فوجی افسرنے بغیرکسی ثبوت کے پاکستان کے خلاف خوب زہراگلااورکہاکہ سکول کیونکہ آسان ہدف ہوتے ہیں اس لئے دہشتگرد ان کونشانہ بناسکتے ہیں ۔جبکہ اسی چینل کے ایک نمائندے محمدطارق نے رپورٹ کرتے ہوئے کہاکہ ممبی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔تمام راستوں پرسخت چیکنگکی جارہی ہےاوربھارت کی اپنی فوج کی گاڑیوں کوبھی چیک جارہاہے ۔اس کاکہناتھاکہ ممبی میں افواہیں کہ پٹھان کوٹ اوراڑی کے واقعہ کے بعد اطلاعات ہیں کہ پاکستان سے چارافراد ممبی میں داخل ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ممبی میں فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے اورکسی بھی واقعہ سے نمٹنے کےلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔