جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل اور امریکہ کے درمیان دنیا کاسب سے بڑا دفاعی معاہدہ ۔۔ایران بھی میدان میں آگیا ۔۔ بڑا اعلان کر دیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑے دفاعی معاہدے کے بعد ایران بھی سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے میدان میں آگیا ہے ۔ایرانی فوج کے سربراہ محمد حسین بغیری نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان 38 ارب ڈالر کی عسکری ڈیل نے ایران کے اپنی فوجی قوت میں اضافے کے عزم کو مزید تقویت دی ہے۔جنرل بغیری نے یہ بات تہران میں ایک عسکری پریڈ میں کہی۔ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشر کی جانے والی تقریر میں جنرل بغیری نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان عسکری ڈیل سے ایران کو یہ عزم ملا ہے کہ وہ اپنی دفاعی قوت مزید مستحکم بنائے۔ اس سالانہ پریڈ میں ایران نے طویل فاصلے تک مار کی صلاحیت والے میزائل ’ذوالفقار‘ اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام S-300کی بھی نمائش کی۔اس پریڈ میں ایران نے عسکری قوت کا مظاہرہ کیاایران پر 21 ستمبر 1980ء کو ہونے والے عراقی حملے کی برسی کے موقع پر جنوبی ایرانی بندرگاہی شہر بندر عباس میں بھی ایک علیحدہ عسکری پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
اس پریڈ میں ایران نے جدید ترین میزائلوں، بحری جنگی جہازوں اور ہتھیاروں کی نمائش بھی کی۔ اس پریڈ میں وہ عسکری ٹرک بھی دکھائی دیے، جن پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اسرائیل مخالف بیانات بھی درج تھے۔ ان پر تحریر تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو اسرائیلی شہروں تل ابیب اور حائفہ کا وجود مٹا دیا جائے گا۔ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا کہ ذوالفقار طویل فاصلے تک مار کی صلاحیت کا حامل بیلسٹک میزائل ہے، جو ٹھوس ایندھن سے چلتا ہے۔ بعد میں اس خبر رساں ادارے نے دوبارہ بتایا کہ اس میزائل کی رینج سات سو کلومیٹر ہے، تاہم اس میزائل کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ اس پریڈ میں قدر ایچ میزائل دکھایا گیا، جس کے بارے میں ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ایران عراق جنگ کی 36 ویں برسی کے موقع پر ایران میں متعدد مقامات پر تقاریب منعقد کی گئیں۔ سن 1980 تا 1988 جاری رہنے والی اس جنگ میں مجموعی طور پر ایک ملین سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…