اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اڑی حملے کے بعد بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جنگی جنون پیدا کرنے کی کوششیں پاک فوج کی شاندار تیاریوں پر بوکھلا کر پاکستان سے ہی مدد مانگ لی ہے۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان اڑی حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں بھارت کی مدد کر ے اور ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے مدد مہیا کرے۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے ذمہ داروں کے تعین میں غلطی ہوئی ہو مگر اس بات کو یقینی بنایا جا ئے گا کہ آئندہ ایسی غلطی نہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ وہ زیرو غلطی کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اس لئے آئندہ کسی بھی غلطی کے امکان کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ بھارت ایک بڑی اور ذمہ دار طاقت ہے لہذا جذباتی انداز میں جواب دینے کی بجائے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔