پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

گوری خاتون نے بھارتی مظالم کا پردہ فاش کر دیا ، سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی داستان سنا دی ۔۔

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) گوری خاتون نے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر کئے جانے والے ظلم کا پردہ فاش کر دیا۔ شائننگ انڈیا کے منہ پر کالک ملتی اپنی ویڈیو میں بھارت کے دورے پر آئی ہوئی ہالی وڈ اداکارہ نے بھارتی فوج کے مظالم اور ظلم و ستم کا پردہ فاش کر دیا ۔ سوشل میڈیا پر جاری “آپ کو کیسا لگے گا” کے عنوان سے جاری ویڈیو پیغام میں انتہائی کربناک اور دکھ بھرے انداز میں کشمیر میں گزارے گئے 70 روز کی داستان کو بیان کرتے ہوئے گوری خاتون بلک بلک کر روتی رہیں۔

بھارت میں سیاحت کے مقصد کے لئے آنے والی ہالی وڈ اداکارہ جب کشمیر گئی تو وہاں بھارتی فوج کے مظام دیکھ کر لرز کر رہ گئیں ۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ان ستر دنوں کی داستان سناتے ہوئے خاتون کا چہرہ آنسوؤں سے بھرا رہا اور مسلسل دکھ کے اندا ز میں انہوں  نے بھارتی فوج کے مظالم کی تفصیل بیان کر دی ۔

خاتون کے چند دہلا دینے والے الفاظ کچھ یوں ہیں:

“آپ کو کیسا لگے گا کہ آپ کی گلیوں میں ایک قابض فوج ہو اور وہ جو چاہے ، جب چاہے آپ کے ساتھ سلوک کرے”

“آپ کو کیسا لگے گا کہ آپ کے شوہر گھر سے  دودھ روٹی لینے کے لئے نکلے اور پھر کبھی واپس نہ آئیں”

“آپ کو کیسا لگے کہ آپ کی بیٹی کی آنکھوںپیلٹ گن سے زخمی کر دی جائیں  اور وہ اس کے بعد کبھی بھی دیکھ نہ سکے ”

یہ سب صرف غلط ہی نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف ایک بڑا جرم ہو رہا ہے ،بھارتی فوج کشمیری عوام کو قتل کر رہی ہے ان کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ، بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے، خاتون نے ویڈیو کے آخر میں کشمیریوں کی مدد کی اپیل بھی کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس ویڈیو میں چند سوالات بھی اٹھائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…